قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے

جمعرات 26 مارچ 2020 17:45

قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) قومی کرکٹر سہیل تنویر بھی لاک ڈائون سے متاثر دیہاڑی دار افراد کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے۔ سہیل تنویر نے راولپنڈی میں بغیر تشہیر کے ضرورت مند افراد میں راشن بیگز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

سہیل تنویر نے دیگر افراد کو ترغیب دلانے کیلئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ دیہاڑی دار اور ڈیلی ویجز لوگ متاثر ہوئے ہیں، صاحب حثیت افراد سے اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق ان کی ضرور مدد کریں۔

سہیل تنویر نے کہا کہ ضرورت مند افراد کی مدد کرتے وقت خیال رکھیں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ سہیل تنویر نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ تمام لوگ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں۔ سہیل تنویر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت نے جو حفاظتی تدابیر دی ہیں ان پر عمل کریں، ہر شخص بار بار ہاتھ دھوئے اور ماسک کا استعمال کرے۔

متعلقہ عنوان :