مقبوضہ وادی میںکشمیریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں،عالمی برادری نوٹس لے ، وفاقی وزیر انسانی حقوق

فاشسٹ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں صحت کی بنیادی سہولیات نہیں دے رہی اور نہ کشمیریوں کو کورونا سے بچانے کے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، شیریں مزاری

جمعرات 26 مارچ 2020 19:40

مقبوضہ وادی میںکشمیریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات نہیں دی جا رہیں،عالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء دنیا بھرمیں پھیل چکی ہے مگر ایسی تشویش ناک صورتحال میں بھی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ کورونا کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود مقبوضہ وادی کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فاشسٹ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں صحت کی بنیادی سہولیات نہیں دے رہی اور نہ کشمیریوں کو کورونا سے بچانے کے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کو مقبوضہ وادی کے عوام کورونا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی نہیں دے رہی اور اس علاوہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قائدین اور جوانوں کو بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو مودی کے فاشزم پر بولنے چاہیے کیونکہ مودی سرکار کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔