نیٹ بال کے رواں سال اپریل سے جولائی تک کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے عالمی اور ایشین چمپئن شپ کے مقابلے ملتوی

جمعرات 26 مارچ 2020 20:01

نیٹ بال کے رواں سال اپریل سے جولائی تک کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) بین الاقوامی نیٹ بال کی تنظیموں نے نیٹ بال کے رواں سال اپریل سے جولائی تک کوریا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے عالمی اور ایشین چمپئن شپ کے تمام مقابلے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایاکہ عالمی نیٹ بال فیڈریشن اور ایشین نیٹ بال فیڈریشن نے دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے رواں سال منعقد ہونے والے اپنے اپنے تمام نیٹ بال کے ایونٹس کو ملتوی کردیئے ہیں جن میں مردوں کی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ جو 29 اپریل سے 5 مئی تک تک سنگاپور میں کھیلی جانی تھی اب یہ چمپئن شپ اب روواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت میزبان سنگاپور مالدیپ، ہانگ کانگ، سری لنکا، ملائشیاء، تھائی لینڈ، بھارت اور برونائی شامل ہیں، خواتین کی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ جو کہ 19 سے 26 جون تک کوریا میں کھیلی جانی تھی یہ بھی چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں منعقد ہوگی جس بارہ ممالک کی خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت میزبان کوریا، تائیوان، جاپان، مالدیپ، ہانگ کانگ، سری لنکا، ملائشیاء، تھائی لینڈ، سنگاپور، بھارت اور برونائی شامل ہیں، اس کے علاوہ عالمی انڈر-15 گرلز نیٹ بال چمپئن شپ 29 جون سے 4 جولائی تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہونی تھی جس کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس چمپئن شپ میں دنیا بھر ٹیمیں حصہ لیں گی، مدثر آرائیں نے بتایاکہ پاکستان میں نیٹ بال کی سرگرمیوں کو پہلے ہی حالات سازگار ہونے تک روک دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اور کھلاڑیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتتاطی تدبیر کو ضرور مدد نظر رکھیں۔