اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 20:01

اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) اٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابقاٹلی کا انٹرنیشنل رگبی اسٹار میکسم مبادا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ایمبولینس ڈرائیور بن گیا، کرونا وبا کی وجہ سے تباہی نہ پھیلتی تو گذشتہ ہفتے میکسم مبادا کو 60 ہزار تماشائی انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں دیکھتے، بہرحال انھوں نے گھر پر بیٹھنے کے بجائے خود کو رضاکار کے طور پیش کیا اور اب حفاظتی لباس پہنے ایمبولینس چلاتے نظر آرہے ہیں۔

مبادا نے کہا کہ ان دنوں ہسپتالوں میں مریضوں کا ایسے رش نظر آتا ہے جیسا کبھی سپرمارکیٹس میں ہوتا تھا، میرا کام طبیعت سنبھلنے کے بعد مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے میں لے کر جانا ہے، میں قومی جذبے کے ساتھ یہ ذمہ داری نبھا رہا ہوں۔