وزیراعلی سندھ نے یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے 580 ملین روپے جاری کردیئے

جمعرات 26 مارچ 2020 21:28

وزیراعلی سندھ نے یومیہ اجرت کمانے والوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے 580 ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے سندھ میں یومیہ اجرت اور دیگر ضرورت مند افراد کو راشن فراہم کرنے کیلئے 580 ملین روپے جاری کردیئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے غریب عوام خصوصا روزانہ کی بنیاد پر روزی روٹی کمانے والوں میں راشن کی تقسیم کیلئے ہر ضلع کو 20 ملین روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ یومیہ اجرت کمانے والوں اور غریب لوگوں کو مالی امداد فراہم کریں تاکہ وہ اچھا کھانا اور دیگر معمول کے اخراجات برداشت کرسکیں۔ مراد علی شاہ نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ راشن کی تقسیم کیلئے ایک طریقہ کار تیار کیا جاسکے اور یومیہ اجرت کمانے والوں کو نقد رقم فراہم کی جاسکے۔ کمیٹی کل شام تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے والی ہے۔ فلاحی تنظیم پہلے ہی سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں لوگوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :