کورونا کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت

جمعرات 26 مارچ 2020 21:49

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں پہلی ہلاکت ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے 65 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس سے متاثرہ مریض سرینگر اسپتال میں زیرعلا ج تھا جس کو شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کے امراض لاحق تھے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد21,283 ہوگئی ہے اور چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔