سرائے نورنگ،ضلع بھرمیں کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا،شہریوں میں صابن اور ماسک تقسیم

جمعرات 26 مارچ 2020 22:08

سرائے نورنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) تحریک انصاف ضلع لکی مروت نے پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ساؤتھ ریجن کے صدر شہباز گل شنواری کی ہدایات پر ضلع بھرمیں کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔شہریوں میں صابن اور ماسک تقسیم کئے، جبکہ مزید اقدامات اٹھانے کا عزم کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان نے تحصیل لکی صدر ڈاکٹر محمد اقبال خان سمیت دیگر رہنماؤں اور ورکروں کے ہمراہ لکی شہر میں کررونا وائرس سے عوام کو محفوط بنانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں میں حفاطتی سامان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ وزیراعظم عمران خان کی آپیل پر کرونا وائرس سے اپنے آپ کومحفوظ بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس میں ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونا، ماسک پہننا، بلاضرورت سفر کرنیسے گریز کرناسمیت زیادہ مجمع والی جگہ پر جانے یا رہنے سے گریز کرنا اور زیادہ لوگوں سے ملنے، جلنے سے پرہیر کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا ایک جان لیوا مرض ہے مگراحتیاط کرنے سے ختم ہو جاتا ہے۔اس موقع پر شہریوں نے شفقت اللہ خان ودیگر رہنماؤں کا شکریہ اداکیا۔دریں اثناء تحریک انصاف کے ضلعی صدرجوہرمحمدخان نے تحصیل نورنگ میں تحصیل صدرعارف اللہ اورجنرل سیکرٹری عرفان اللہ سمیت کابینہ موجودتھی ضلعی صدرجوہرمحمدخان نے کہاکہ جب سے پاکستان اورباالخصوص خیبرپختونخوامیںکوروناوائرس نے حملے شروع کئے تھے تب سے مرکزی اورصوبائی حکومت نے عوام کواس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے متحرک ہوگئی اوراس سلسلے احتیاطی تدابیرکے ساتھ ساتھ اضلاع کی سطح پرکوروناوائرس وارڈزسمیت مزدورطبقے کے لئے امدادکے لئے خطیررقم کااعلان کردیاجوکہ ایک احسن اقدام ہے اُنہوں نے کہاکہ لکی مروت میںتحریک انصاف کے مقامی قائدین نے پارٹی کے تمام ترسرگرمیوں کومعطل کرکے اپنی تمام ترتوجہ کوروناوائرس کی وباء کے خاتمے پرمرکوزکیااورخاتمے تک ہماری جدوجہدجاری رہے گا۔