دفاعی اہمیت کی حامل روڈ بانڈی چکاں کی ناقص تعمیر نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں کا پول کھول کے رکھ دیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) دفاعی اہمیت کی حامل روڈ بانڈی چکاں کی ناقص تعمیر نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں کا پول کھول کے رکھ دیا ۔

(جاری ہے)

حفاظتی دیواریں تعمیر نہ ہونے کے باعث آئے روز لینڈ سلائیڈنگ نے مقامی لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی،حالیہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سابق امیدوار اسمبلی حسنین کاظمی کی رہائشگاہ سمیت دیگر مقامی آبادی و مکانات تباہی کے دہانے پہنچ چکے ہیں مقامی آبادی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہے ناقص تعمیر کا سلسلہ رکنے کانام نہیں لے رہا ۔

مقامی آبادی نے متعدد مرتبہ حکام بالا کی توجہ اس طرف دلانے کی کوشش کی مگر کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ۔ٹھیکدار نے سڑک کو کشادہ کرتے وقت یقین دلایا تھا کہ سڑک کے کناروں پر پختہ دیواریں تعمیر کی جائیں گی مگرمحکمہ پی ڈبلیو ڈی نے بانڈی چکاں کی مقامی آبادی کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے ۔سید حسنین کاظمی نے واٹس ایپ کے زریعے بیان دیتے ہو ئے کہا کہ اگر محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے زمینی کٹاو کو روکنے کے لیے حفاظتی دیواریں تعمیر نہ کی تو ہم احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :