اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے دنیا بھر میں سیز فائر کی اپیل کو خوش آئند ہے، حقوق انسانی کمیشن

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) افغان غیر جانبدار حقوق انسانی کمیشن نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گیوٹیریس کی کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے دنیا بھر میں سیز فائر کی اپیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوے اسکی بھرپور حمائت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان غیر جانبدار حقوق انسانی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو جنگ کو ترک کر کے افغان شہریوں کی ندگیاں بچانے کے لئے کیورونا کے خلاف ملکر لڑنا چاہئے ۔