عمران خان کورونا کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ، بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہو گا،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہو گا اس اہم ایشو پر ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی لیڈرشپ تو ایک پیج پر ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم اب بھی اپوزیشن کی تجاویز کو نظر انداز کر رہے ہیں پاکستان کو اس وقت اتحاد اور قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے وزیراعظم فوری طور پر بلاول بھٹو کی تجاویز پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسلہء گھروں میں بند غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا ہے انہیں ان کے گھروں میں ہی اشیائے ضروریہ پہنچائی جائیں اور ڈاکٹرز،نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تنخواہین دو گنا کی جائیں ہمارے مسیحا ہمارے اصل میں ہیروز ہمارے یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہیں ان کی خدمات کا اعتراف ہی ان کیلئے سب سے بڑی دولت اور عزت کا با عث ہو گا۔