حکومت حادثات اور سانحات کا انتظا ر کرنے کی بجائے عوام کوکورونا سے بچانے اور دووقت کے کھانے کا انتظام کرے،ہدایت الرحمان بلوچ

جمعرات 26 مارچ 2020 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ حکومت حادثات اور سانحات کا انتظا ر کرنے کی بجائے عوام کوکورونا سے بچانے اور دووقت کے کھانے کا انتظام کرے ۔بلوچستان میں تفتان کے بعد افغانستان سے توبہ کاکڑی بارڈرسے زائرین کی آمد خطرے کی گھنٹی ہے حکومت نے توجہ نہ دی تو خدانخواستہ کرونا وباتیزی سے پھیلے گا یہ زائرین بھی بارڈرسیکورٹی فورسزکو بھاری رشوت دیکر ملک کے اندرآرہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر میں جماعت اسلامی کے مرکزمیں ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ،الخدمت فائونڈیشن مصیبت کے موقع پر عوام کیساتھ ہے عوام جماعت اسلامی کے احتیاطی تدابیر وسرگرمیوں میں ساتھ دیں ،مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن کے زریعے کم آمدنی والے مزدور دیہاڑی دارطبقے کو راشن وامداد فراہم کرنے کیلئے ہماراساتھ دیں انشاء اللہ دیانت وامانت کیساتھ پریشان حال لوگوں کی پریشانی ومشکل میں کمی کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو کروناسے بچائوکیلئے کوئیک ایکشن لینا چاہیے عملی اقدامات سے ہی عوام مطمئن اور خطرات ٹل سکتے ہیں قرنطینہ سینٹرز میں موجود لوگ ایک چار دیواری کے اندر قید تو کردیئے گئے ہیں مگر انہیں مطلوبہ سہولتیں بھی نہیں دی جارہی ہیں ،یہ حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کوسینٹرز میں ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے اور کورونا کے متاثرین کے ساتھ تندرست لوگوں کو بھی زبردستی رکھا جارہا ہے کرونا پر قابو پانے کے لیے فلاحی ادارے اور سیاسی کارکن میدان میں نکلیںاور سیاست سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرنے میں جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن کی تقلید کریں ۔

(جاری ہے)

عوام کے اندر خوف اور ساتھ بھوک ہے حادثات اور سانحات کا انتظار کئے بغیر غربا کی امداد کریں۔