ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق سخت ترین کرفیو کا نفاذ ہی وباء سے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے، غلام علی خان

جمعرات 26 مارچ 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق سخت ترین کرفیو کا نفاذ ہی وباء سے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے، جلد سے جلدسخت ترین کرفیو نافذذکیا جائے تا کہ وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کورونا کے آغاز سے ہی کرفیو کا مشورہ اور نماز گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کی تھی،وہ گزشتہ روز راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ،انہوںنے کہا کہ عام حالات میں بھی مزدور ، بے روزگار اور غریب طبقے کے لئے راشن کا مستقل انتظام کرنابھی ریاست کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے،خصوصاً ایسے ہنگامی حالات میں مزدور اور دہاڑی دار طبقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی لازم ہو جا تی ہے،مگر ہمارے حکمران اس چیز سے نا آشنا ہیں ،انہوںنے یورپین ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اکثر ممالک میں بچے کی پیدائش سے اس کے بالغ ہونے تک اس کا وظیفہ مقرر ہو جاتا ہے،اس کی تعلیم کی ذمہ داری بھی ریاست ادا کرتی ہے،اس کے علاوہ بے روزگار اور کم آمدنی والے طبقے کے لئے بھی ریاست ہی ذمہ دار ہوتی ہے،جبکہ ہمارے نا سمجھ حکمران کہتے ہیں کہ ہم عوام کو کھانا نہیں دے سکتے۔