Live Updates

متحدہ عرب امارات میں سٹیریلائزیشن مہم کے دوران گھر سے نکلنے کیلئے آن لائن اجازت لینا ہوگی

راشن یا ادویات خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے گورنمنٹ کی جانب سے لانچ کی گئی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دینا ہوگی، رہائشی درخواست منظور ہونے کے بعد گھر سے نکل سکیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ مارچ 00:06

متحدہ عرب امارات میں سٹیریلائزیشن مہم کے دوران گھر سے نکلنے کیلئے آن ..
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ 2020ء) متحدہ عرب امارات میں سٹیریلائزیشن مہم کے دوران گھر سے نکلنے کیلئے آن لائن اجازت لینا ہوگی۔ ڈیزازسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مملکت کی تمام ریاستوں میں سٹیریلائزیشن مہم کے دوران گھر سے نکلنے کیلئے آن لائن اجازت حاصل کرنے کے حوالے سے ویب سائٹ لانچ کی ہے اور راشن یا ادویات خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے گورنمنٹ کی جانب سے لانچ کی گئی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دینا ہوگی، رہائشی درخواست منظور ہونے کے بعد گھر سے نکل سکیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائر س کی وبا پر قابو پانے کے لیے تمام اماراتی ریاستوں میں تین روزہ سٹیریلائزیشن مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت تمام عوامی مقامات، گلیوں، سڑکوں، سرکاری ٹرانسپورٹس اور میٹرو ٹرین کی صفائی ستھرائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیے سٹیریلائزیشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ سٹیریلائزیشن مہم آج جمعرات کی شب سے شروع ہو کر اتوار کی رات تک جاری رہے گی۔

جس دوران رات 8بجے سے صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو سروسز بند رہیں گی جبکہ لوگوں کو بھی تاکید کی گئی ہے کہ وہ اس دوران گھروں تک ہی محدود رہیں، کیونکہ ان اوقات میں کسی کو باہر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ بھگتنا پڑے گا۔ یہ جراثیم کُش مہم وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے باہمی تعاون سے شروع کی جائے گی جس میں دیگر وفاقی اور مقامی ادارے اور محکمے بھی حصہ لیں گے۔

سٹیریلائزیشن کے اوقات میں ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور میٹرو سروسز بھی بند رہیں گی۔ وزارت صحت اور وزارت داخلہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ سٹیریلائزیشن کے دوران گھروں سے باہر نہ آئیں، البتہ خوراک، ادویہ اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کی خاطر باہر آیا جا سکتا ہے۔ تاہم انرجی، ٹیلی کمیونیکیشنز، ہیلتھ، سیکیورٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک افراد کے اس دوران باہر آنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات