چینی یونیورسٹی نے کورونا سے بچائو اور ریسر چ کیلئے لاہور میں ہسپتال قائم کر نے کا اعلان کردیا

چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کیٹس ،ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر ے گی

جمعہ 27 مارچ 2020 22:20

لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا سے بچائو اور کورونا پرریسر چ کیلئے لاہور میں ہسپتال قائم کر نے کا اعلان کردیا۔چینی یونیورسٹی پاکستان کو کورونا ٹیسٹ کی کٹس ،ماسک اور دستا نے بھی عطیہ کر ے گی۔چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اوریونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور نے مشترکہ ریسر چ گروپ بھی بنالیا ۔

چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفد آئندہ ہفتہ لاہور آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے چانسلر وگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکر م،لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن اور چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسرلی سونگ اور چینی قونصل جنرل لونگ ڈینگ بن کے در میان ویڈیو کانفر نس گور نر ہائوس لاہور میں ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفر نس کے دوران گور نر پنجاب اور وائس چانسلر یوایچ ایس نے چینی حکام کو پنجاب میں کورونا سے پیدا ہونیوالے حالات اورمریضوں کی تعداد سمیت دیگر امور کے بارے میں بتایا جس پر یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی درخواست پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا کے خلاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ساتھ ملکر کام کر نے کا اعلان کردیا ہے اور اس کے لیے لاہور میں کالا شاہ کاکو کے مقام پر چینی کن مینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے کیمپس میں ہسپتال بھی بنائے گی اور آئندہ ہفتے چینی یونیورسٹی کا وفد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لا ہور بھی آئیگا جو یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ڈاکٹرز کے ساتھ ملکر کورونا کی اقسام ،کورونا سے بچائو اور کورونا کے علاج کیلئے ادویات سمیت دیگر معاملات پر ریسرچ بھی کر یگا اور پنجاب میںموجود کورونا کے مر یضوں کے علاج کے حوالے سے بھی چینی یونیورسٹی کے ڈاکٹرز پاکستانی ڈاکٹر زکی مکمل راہنما ئی بھی کر یں گے۔