حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق،مسجد قرنطینہ میں تبدیل

دو چینی بھائیوں نے چند سال قبل اسلام قبول کیا،ایک کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو ایک کا نیگیٹو آیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 11:20

حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق،مسجد قرنطینہ ..
حیدرآباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں میں نو مسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔یہ مسجد حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں واقع ہے۔پولیس کے مطابق قرنطینہ مرکز قرار دیے جانے والی مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود ہیں۔

مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ طبی عملے کی جانب سے اندر موجود افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نو مسلم چینی نوجوان اور اس کے بھائی نے چند سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سکریننگ کے دوران ایک بھائی میں کرونا کی تصدیق ہوئی لیکن دوسرے کا ٹیسٹ منفی آیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ، ملک میں مزید نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے۔

۔ہفتہ کو اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 29 ، اسلام آباد میں 12، گلگت میں 8، پنجاب میں 7 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ہ پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 497 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ لاہور میں 116 گجرات 51، جہلم 19، راولپنڈی 15، گوجرانوالہ 9، فیصل آباد 9، ڈی جی خان 5، ملتان 3، منڈی بہاوالدین 4 اور سرگودھا،میانوالی، ننکانہ صاحب، نارووال میں 2 جبکہ رحیم یار خان، اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک کیس ہے۔