تاجرکروناوائرس سے جاری جنگ میںاپناکرداراداکریں،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم سے ہول سیل تاجروںکے وفدنے ملاقات کی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے ہول سیل تاجروںکے وفدسے کہاکہ کروناوائرس سے جاری جنگ میںآپ بھی اپناکرداراداکریںشہریوںکوسرکاری ریٹس کے مطابق اشیاء خردونوش فروخت کریںکسی جگہ اگریہ شکائت ملی کہ سرکاری ریٹس سے زائدریٹس میںکوئی تاجر،دکانداراگرفروخت کرتاپایاگیاتواس کے خلاف تحت ضابطہ وقانون کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتاجروںکے نمائندہ وفدنے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کویقین دلایاکہ وہ سرکاری ریٹس پراشیاء خردونوش کی فروخت کویقینی بنائے ہوئے ہیںاورکروناوائرس کے خلاف جاری جنگ میںپاک فوج،انتظامیہ اورعوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :