پاکستان میں کرونا وائرس لانے کے ذمہ داری زلفی بخاری اور ظفر مرزا ہیں،سمیراکومل

زلفی بخاری نے تفتان سے زائرین کی بڑی تعداد کو پاکستان میں داخل ہونے دیاظفر مرزا وزیراعظم اور قوم کو کرونا سے متعلق گمراہ کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں،رکن پنجاب اسمبلی

پیر 30 مارچ 2020 22:24

پاکستان میں کرونا وائرس لانے کے ذمہ داری زلفی بخاری اور ظفر مرزا ہیں،سمیراکومل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس لانے کے ذمہ داری زلفی بخاری اور ظفر مرزا ہیں۔زلفی بخاری نے تفتان سے زائرین کی بڑی تعداد کو پاکستان میں داخل ہونے دیا۔جبکہ ظفر مرزا وزیراعظم اور قوم کو کرونا سے متعلق گمراہ کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔حکومتی وزراء مسلسل لاپرواہی اور بیان بازی سے کام لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر قوم میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت زبانی کلامی دعوں سے آگے نہیں بڑھ رہی۔سرکاری ہسپتالوں میں ابھی تک عملے کو حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جا سکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔موجودہ ملکی حالات میں وزیراعظم عمران خان کا رول بھی مشکوک ہوچکا ہے۔پاکستان کو اس وقت شہبازشریف جیسے بہترین ایڈمسٹریٹر کی ضرورت ہے۔ہنگامی حالات میں شہباز شریف کو کرونا سے متعلق ذمہ داریاں دی جائیں۔شہبازشریف سے بہتر اس کوئی دوسری آپشن موجود نہیں ہے۔