کورونا سے مزید7 افراد جاں بحق، ملک بھر میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی

مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2450 تک جا پہنچی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اپریل 2020 11:45

کورونا سے مزید7 افراد جاں بحق، ملک بھر میں اموات کی تعداد 35 ہوگئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2450 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پنجاب میں 11، سندھ میں 11،خیبر پختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں انتقال کرنے والوں میں ایک مریض شامل ہے۔ پاکستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 173 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جن میں خیبرپختونخوا میں تین،سندھ میں دو ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 922، سندھ حکومت 783، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان 187، اسلام آباد میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔اور آج ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2450 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

انسانی حقوق حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ ہیومن رائٹس کے ادارے نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ نچلے طبقے کی مدد کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ہ حکومت مزدور اور نچلے طبقے کی معالی معاونت کرے ورنہ یہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔حکومت پاکستان کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں کہ معاشی نقصان کی وجہ سے کم آمدنی والے طبقے کی صحت متاثر نہ ہو۔