ملتان اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:14

ملتان ۔04 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گاجبکہ ہفتہ اوراتوار کی در میانی شب گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز ہفتہ ملتان کادرجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32.1اورکم سے کم 17.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 80فیصد اور شام پانچ بجے 37فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :