بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر ان کے مزار پر حاضری

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:40

بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 41 ویں برسی پر ان کے مزار پر پھول چڑھائے جبکہ انہوں نے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچے۔