مشتاق احمد منہاس کا سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 9 اپریل 2020 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کے سابق سیکرٹری جنرل سینئر رہنماء سرانجام خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پارٹی کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔