بھارتی کار میوزیم نے کورونا وائرس کی آگاہی پھیلانے کےلیے کورونا کار بنا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 اپریل 2020 23:54

بھارتی کار میوزیم نے کورونا وائرس کی آگاہی پھیلانے کےلیے کورونا کار ..
حیدرآباد، بھارت کے کار میوزیم نے نئی ”کورونا کار“ متعارف کرائی ہے۔اس کار کی شکل بالکل کورونا وائرس جیسی ہے۔ 6 پہیوں کی اس کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 میل یا 40 کلومیٹر  فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
بہادر پور میں سودھا کارز میوزیم کے کنیابوینا سودھاکر نے بتایا کہ انہوں نے اس کار کو کورونا وائرس کی آگاہی پھیلانے کے بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ   انہوں نے اس گاڑی کو کورونا وائرس کی شکل میں بنایا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے  سماجی فاصلے کے بارے میں عوام میں آگاہی پھیلا    رہے ہیں۔
سودھاکر نے بتایا کہ اس گاڑی کو بنانے میں انہیں 10 دن لگے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ  پولیس یا دوسری حکومتی ایجنسیاں اس گاڑی کو اپنی آگاہی مہم میں استعمال کریں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ معاشرے کے لیے کچھ کرنے کی خاطر  مختلف مواقعوں پر  مختلف مقاصد کے لیے    اپنے طریقے سے کار بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت لوگوں کو گھروں میں  ٹھہر کر محفوظ رہنے کی ضرورت ہے تو انہوں نے یہ پیغام  کورونا کار سے دیا ہے۔