سرکاری راشن میں کرپشن کی جا رہی ہے من پسندوں کو نوازا جا رہا ہے،سخی عبدالرزاق کھوسو

پیر 13 اپریل 2020 22:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما سردار سخی عبدالرزاق کھوسو نے ایم این اے ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری راشن میں کرپشن کی جا رہی ہے من پسندوں کو نوازا جا رہا ہے جبکہ حقدار راشن سے محروم ہیںلاک ڈائون کی وجہ سے لوگ بھوک سے چلا رہی ہیں کوئی سننے والا نہیں ہے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے ذاتی خرچ سے ضلع میں راشن تقسیم کیا ہے جیکب آباد میں لوٹمار کا بازار گرم ہے صدر اور گورنر سندھ کو متعدد بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی جیکب آباد پر ایک برادری قابض ہے کھوسہ برادری کو دیوار سے لگایا گیا ہے افسران پی پی کے کہنے پر چل رہے ہیںبلدیہ کا فنڈس کہا خرچ ہو رہا ہے صفائی ہوئی ہے نہ مچھر مار اسپرے لوگوں کو بلاجواز گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے پولیس نے قادر پور میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 17لاکھ ظاہر کرکے باقی رقم غائب کردی ،جیکب آباد کی عوام پر ظلم ہو رہا ہے وزیر اعظم عمران خان نوٹس لیںجانبدا ر افسران کو ہٹا کر غیر جانبدار افسران مقرر کئے جائیں تاکہ میرٹ اور انصاف ہوانہوںنے مزید کہا کہ جیکب آباد ٹھل گڑھی خیرو کے راستے ایرانی تیل اور غیر ملکی سامان کس کی نگرانی میں اسمگل ہو رہا ہے سب معلوم ہے افسران کو ہر ماہ 70لاکھ ملتے ہیںجرائم پیشہ عناصروں کو شیلٹر دیا جا رہا ہے پی پی والوںکے کہنے پر لوگوں کو گرفتار اور آزاد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے ایم پی اے شہر سے لا تعلق نہ رہیںپریس کانفرنس میں انکی غیر موجودگی عجیب لگ رہی ہے ایم پی اے شہریوں سے ہونے والے ظلم کے خلا ف اسیمبلی میں آواز اٹھائیں۔