
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے روسی خاندان جنگل میں رہنے لگا
امین اکبر
جمعہ 17 اپریل 2020
23:56

6 اپریل کو سوردلووسک پولیس کو کراسنوگواردیسکی کے گاؤں سے ایک خاتون کا فون آیا۔ خاتون نے بتایا کہ اُن کا بھائی اپنی بیوی اور تین بچوں ، جن کی عمریں چار، آٹھ اور دس سال ہیں، کو لے کر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جنگل میں چلا گیا ہے۔خاتون نے بتایا یہ خاندان ایک دن پہلے جنگل میں گیا تھا اور ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، جس کی وجہ سے خاتون اُن کی خیریت کے لیے فکر مند ہے۔پولیس نے اس خاندان کی تلاش کے لیے ایک سرچ پارٹی منظم کی، جنہوں نے ان لوگوں کو جنگل میں کھلے آسمان تلے رہتے ہوئے ڈھونڈ لیا۔
(جاری ہے)
جب خاندان کے 33 سالہ سربراہ سے پوچھا گیا کہ وہ بچوں کے ساتھ جنگل میں کیا کر رہا ہے تو انہوں بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اپنے گھر سے فرار ہوئے تھے۔خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ اس وائرس سے بچنے کے اشتہار میں سماجی فاصلے کو بہترین قرار دیا گیا ہے اس لیے وہ جنگل میں آ گئے ۔
پولیس نے اس خاندان کو بحفاظت کراسنوگواردیسکی پہنچا دیا جو یاکاترنبرگ سے شمال مشرق میں 150 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ گاؤں کے ڈاکٹر نے بچوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ اس کے بعد بچوں کو سوشل سروسز آفس پہنچا دیا گیا۔
پولیس نے بچوں کے والدین پر بچوں کا خیال نہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انہیں 500 روبل یا 7 ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.