شاہ محمود قریشی ایس ایچ او پربرہم ،ویڈیو وائرل ہوگئی

بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا ، بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں ، آئی جی بھی آ گیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا ،وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 20 اپریل 2020 11:39

شاہ محمود قریشی ایس ایچ او پربرہم ،ویڈیو وائرل ہوگئی
ملتان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20اپریل 2020ء ) وزیرخارجہ و رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ایس ایچ او پربرہم ہو گئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایس ایچ او پر برہم نظر آتے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے پولیس آفسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنا ہے تو کروں نہیں کرنا تونہ کروں۔ بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، آئی جی پولیس بھی آ گیا تو تمہیں تھانے سے پکڑلوں گا۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی رانا افضل نے تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او کی شکایت کی ۔ شکایت میں رانا افضل کا کہنا تھا کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ بلکل ٹھیک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام بھی موقع پر موجود انسپکٹر پر رشوت موصولی کا الزام لگا رہی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل زیر حراست افراد چھڑانے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔بتایا گیا کہ لڑکی کو پولیس حراست سے آزاد کرانے پر پولیس اے ایس آئی اور پی ٹی آئی کے رہنما کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ سابق ایم پی اے و ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔سردار محمد حسین ڈوگر کے فارم ہاؤس پر سبزی لوڈ کرنے کے دوران کچھ افراد و خواتین کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔

پولیس چوکی نور پور نے خواتین اور کچھ افراد کو گرفتار کر لیا۔خبر ملتے ہی پی ٹی آئی رہنما سردار محمد حسین ڈوگر موقع پر پہنچ گئے،پولیس اے ایس آئی محمد اشرف سے اپنے مزدوروں کو چھڑا لیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔تھانہ صدر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ۔ذرائع کے مطابق رات گئے تھے تحریک انصاف کے مقامی رہنما صدر قصور بار مہر سلیم ایڈوکیٹ و دیگر پولیس افسروں کے ساتھ صلح کی کوشش کرتے رہے۔واضح رہے کہ سردار حسین نے این اے 139 سے پی ٹی کی تکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔پیپلز پارٹی کے تخٹ پر دو مرتبہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔