
آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات، گاڑیوں، مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس بڑھانے کا مشورہ
عالمی مالیاتی ادارے کی حکومت کے مزدور پیشہ افراد کے لیے حکومت کے تعمیراتی پیکیج کی حمایت کی
میاں محمد ندیم
منگل 21 اپریل 2020
12:03

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے پاکستان کی معیشت کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی ہے اور پاکستان مالی استحکام اور معاشی استحکام کے حصول کے لیے جس طرح سے مختلف پالیسیاں نافذ کررہا ہے آئی ایم ایف اس سے بہت خوش ہے‘انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے درپیش معاشرتی و اقتصادی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک کو اپنی مدد فراہم کرتا رہے گا اور حکام کے ساتھ مل کر کام کرے گا کہ کس طرح روڈ میپ تیار کیا جاسکے اور اسے اگلے سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے. اس موقع پر انہوں نے آئی ایم ایف کے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ٹول کٹ کا بھی ذکر کیا جس میں ریپڈ فنانس انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) بھی شامل ہے جس کے تحت اس نے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی مالی امداد کی منظوری دی تھی. انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا صورتحال کا اندازہ یہ تھا کہ کورونا وائرس عوامی قرضوں میں کمی کو بدل دے گی جو مالی استحکام کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس کے نتیجے میں بنیادی خسارے میں بھی اضافہ ہوگا‘انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی فیصلوں کو سراہا جس میں زیادہ تر کمزور خاندانوں کو نقد رقم کی منتقلی، متعدد اشیاءپر درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنے اور معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے دیگر اقدامات شامل ہیں. تعمیراتی شعبے کھولنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مزدوروں سے متعلق شعبے کو کھولنے کی حمایت کی جہاں روزانہ اجرت حاصل کرنے والے افراد کی مشکلات کم ہوں گی‘تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایمنسٹی کا اعلان عارضی طور پر تھا اور صورتحال معمول بن جانے کے بعد انھیں واپس لے لیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
800 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کے مہمند ڈیم پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہوگیا
-
ٹرمپ کی یکم جون سے یورپی یونین سے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی
-
چین پاکستان اور افغانستان: سہ فریقی ملاقات کتنی اہم
-
ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ کے داخلوں پر پابندی، چین کا رد عمل
-
کاروباری ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار500 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
بھارت دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے، خضدار حملے میں بھی فتنہ الہندوستان ملوث ہے
-
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول رہائی کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام 2025 اور 2026 کے بارے میں کمیٹی کا اجلاس
-
بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
-
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقات
-
بھارت کو اگر دوبارہ شوق پورا کرنا ہے تو آزمالے ہم تیار ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.