ہم نے پہلے کہا تھا چینی آٹا بحران کے زمہ داروں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی،لیگی رہنماء

وہی ہورہا ہے اب کمیشن بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں جو معاملہ کو لٹکانے کا باعث بنے گا عمران خان نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے، جس طرح کورونا کے نام پر دنیا سے فنڈز مانگ رہا ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے & کورونا وباء نہ ہوتی تو عمران خان کب کے گھر بھیج دیئے گئے ہوتے مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تحریک نے عمران حکومت کا بوریا بستر گول کردینا تھا، رانا تنویر ،خواجہ آصف اور ایاز صادق کی مشترکہ پریس کانفرنس

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:00

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2020ء) چئیرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی رانا تنویر حسین پارلیمانی اپوزیشن لیڈر خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے ہم نے پہلے کہا تھا چینی آٹا بحران کے زمہ داروں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی وہی ہورہا ہے اب کمیشن بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں جو معاملہ کو لٹکانے کا باعث بنے گا رانا تنویر فارم ہاوس پر مسلم لیگ ن کے تینوں مرکزی رہنماوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کا دیوالیہ نکال دیا ہے اور جس طرح کورونا کے نام پر دنیا سے فنڈز مانگ رہا ہے اس سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے انہوں نے کہا اگر کورونا وبائ نہ ہوتی تو عمران خان کب کے گھر بھیج دئے گئے ہوتے مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تحریک نے عمران حکومت کا بوریا بستر گول کردینا تھا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے آئی تھی پاکستان اتنی تیزی سے ترقی کررہا تھا کہ دنیا حیران تھی دنیا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی معترف تھی میاں نواز شریف کی محنت سے دنیا ہمارے ساتھ تھی اسلامی ممالک اور دیگر دوست ممالک پاکستان کو آنے والے وقت کا معاشی اور اقتصادی ٹائگر مان رہے تھے مگر عمران خان کی صورت میں پاکستان اور عوام پر عذاب مسلط کردیا گیا جس نے معیشت کا بیڑا گرک کردیا اور پوری قوم کو بھکاری بنادیا آج معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں اور قوم کو دھوکے میں رکھ رہے ہیں لوٹ مار کرنے والوں کو قوم پہچان اور جان چکی کورونا وبائ کے خاتمے کیساتھ ہی اپوزیشن سڑکوں پر ہوگی کیونکہ حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو تاریخی نقصان ہوجائے گا انہوں نے کہا حکومت شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن ارکان پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی چار پائی کے نیچے جھاڑو پھیرے اور لوٹ مار کرنے والے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش نہ کرے میاں شہباز شریف بیمار ہیں انہوں نے ہر الزام کا جواب دیدیا ہے اب جھوٹ اور انتقام کی سیاست اپوزیشن قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے انہوں نے اپریشن کروانا تھا مگر کورونا وبائ کی وجہ سے انکا اپریشن التوائ کا شکار ہی[19:29, 24/04/2020] Manget Sb.: اسلام آباد (آن لائن )میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث کاروبار زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے، ایسی صورت حال میں ہم اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سگتی,اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے لیکن ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ملپور میں مخیر حضرات کے تعاون سے راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ چیئرمین یوسی ملپور چوہدری مشتاق اور ترجمان ایم سی آئی سید محسن شیرازی بھی تھے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں بھی راشن کی ضرورت ہو وہاں ہم راشن فراہم کریں موجودہ صورتحال میں ہم اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور خدمت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آتے رہتے ہیں اور ان مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے آگر ہمارے بھائی کو مزید راشن کی ضرورت پڑی تو ہم فراہم کرنے کی کوشش ضرور کریں گے میئر اسلام آباد نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے ہمیں ان تمام بھائیوں کا بھی خیال رکھنا ہوگا جن کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور وہ مشکل میں ہیں ایسے حالات میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا چاہیے تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی ضروریات پوری کر سکیں�

(جاری ہے)