دفعہ144 کی خلاف ورزی پر سیلون اینڈ مساج سنٹر سیل،منیجر کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 25 اپریل 2020 00:09

لاہور۔24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مشترکہ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ میں کارروائیاں کی گئیں،گلبرگ میں سیلون کھلا ہونے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، جہاںمراکش سیلون اور مساج سنٹر کوکھلا پایا گیا۔ سیکشن144 کی خلاف ورزی کرنے پر مراکش سیلون اور مساج سنٹر کو سیل کر کے منیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکشن144 پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔