Live Updates

مانچسٹر کے نواحی علاقے کی مساجد کے2 امام کورونا سے چل بسے

دونوں امام گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور محض چوبیس گھنٹوں کے وقفے سے دونوں امام زندگی کی بازی ہار گئے

Zahid Noor زاہد نور اتوار 26 اپریل 2020 22:49

مانچسٹر کے نواحی علاقے کی مساجد کے2 امام کورونا سے چل بسے
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2020) مانچسٹر کے نواحی علاقے بلیک برن میں ایک ہی مسجد کے دو امام کرونا سے چل بسے، مولانا عبدالرزاق جلگاونکر اور مولانا عبدالماجد حودیکر گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کا کا شکار ہوئے اور محض چوبیس گھنٹوں کے وقفے سے دونوں امام زندگی کی بازی ہار گئے۔ دونوں اماموں کو طبعیت بگڑنے پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں تین دن کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں امام مسجد المومنین میں گزشتہ کئی سالوں سے امامت کر رہے تھے اور کوکنی مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق جونز ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 33 ہزار 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران وائرس سے مزید 2500 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 265 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرین کی تعداد بھی 9 لاکھ 60 ہزار 896 ہو گئی ہے۔ ماہ مبارک رمضان کی آمد ہوتے ہی سعودی عرب کے شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا حکم دے دیا ، اس کے علاوہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے باجماعت نمازوں پر پابندی عائد ہے جب کہ تراویح کو بھی 10 رکعت تک محدود کیا گیا ۔

میکسیکو اور سنگاپور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کسیز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔میکسیکو میں اچانک 970 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 14 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 84 مریضوں کے انتقال کے بعد مجموعی تعداد 1 ہزار 305 ہو گئی ہے۔سنگاپور میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران نئے 931 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 624 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہے۔اسی طرح بھارت اور برازیل میں بھی کورونا کسیز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔بھارت میں 213 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 26 ہزار 496 ہو گئی ہے جب کہ 43 نئی اموات کے بعد تعداد 825 ہو گئی ہے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات