زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ

گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چوہدری محمد سرور نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ بائیو کیمسٹری کے سینئر پروفیسرڈاکٹر محمد اصغر باجوہ کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ سائنسز کاڈین مقرر کیا

جمعہ 1 مئی 2020 17:41

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ہینڈ آؤٹ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2020ء) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد چوہدری محمد سرور نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ بائیو کیمسٹری کے سینئر پروفیسرڈاکٹر محمد اصغر باجوہ کو آئندہ تین برسوں کیلئے کلیہ سائنسز کاڈین مقرر کیا ہے۔سیکرٹری ایگریکلچرکے دفتر سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد اصغر کی تعیناتی 05اپریل سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈاکٹر اصغر باجوہ یونیورسٹی کے سینئرٹنیورڈ پروفیسرز میں شمار ہوتے ہیں اور قبل ازیں بھی ڈین کی حیثیت سے تین سال تک خدمات سرانجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اس وقت یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی میں بھی سنڈیکیٹ‘ سینٹ‘ فنانس و پلاننگ کمیٹی سمیت یونیورسٹی کی لگ بھگ تمام باڈیز کے ممبر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ پی ایچ ڈی سکالرز کے کلیدی سپروائزر رہے ہیں جبکہ 65ایم فل اور100سے زائد ایم ایس سی گریجوایٹس نے بھی اپنی تحقیقات انہی کی زیرنگرانی مکمل کی ہیں۔علاوہ ازیں وہ ایک درجن سے زائد تحقیقی منصوبے پرنسپل انویسٹی گیٹریا معاون پی آئی کے طور پر بھی تکمیل کو پہنچا چکے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف (ہلال امتیاز) نے ڈین مقرر ہونے پر ڈاکٹر محمد اصغر باجوہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔