قائداعظم یونیورسٹی میں کورونا وائرس اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے جراثیم کش سپرے کردیا گیا

جمعہ 1 مئی 2020 19:59

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) قائداعظم یونیورسٹی میں کورونا وائرس اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مہم کیلئے قائداعظم یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن، این ڈی ایم اے اور بحریہ ٹائون نے بھرپور تعاون کیا۔

(جاری ہے)

یہ جراثیم کش سپرے یونیورسٹی کی تمام رہائشی کالونیوں، طبی مرکز گیسٹ ہاؤس، ٹرانسپورٹ یونٹ تعلیمی بلاکس، ایڈمنسٹریشن بلڈنگ، پارکنگ، مساجد اور ہٹس میں کیا گیا۔

منصوبہ کی نگرانی سیکرٹری جنرل ایلومینائی ایسوسی ایشن مرتضیٰ نور، ڈائریکٹر اسٹیٹ کیو اے یو مطلوب حسین ڈائریکٹر اکیڈمکس کیو اے یو ڈاکٹر اشتیاق علی، ڈاکٹر آصف جمال اور راجہ قمر رشید ستی نے کی۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے منصوبے کے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص قائداعظم یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔