سندھ بورڈ آف ریونیو نے کل4 مئی سے دفاترز کھولنے کا اعلان کردیا

تمام دفاترز مقررکردہ ایس اوپیز کے تحت کھولے جائیں گے، دفاتزر میں صبح 10 تا 4 بجے تک ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر اپائنٹمنٹس حاصل کی جاسکیں گی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 3 مئی 2020 23:57

سندھ بورڈ آف ریونیو نے کل4 مئی سے دفاترز کھولنے کا اعلان کردیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی 2020ء) سندھ بورڈ آف ریونیو نے کل4 مئی بروز پیر سے دفاترز کھولنے کا اعلان کر دیا، تمام دفاترز مقرر کردہ ایس اوپیز کے تحت کھولے جائیں گے، دفاتزر میں صبح 10 تا 4 بجے تک ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر اپائنٹمنٹس حاصل کی جاسکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ریونیو نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس اوپیز کے تحت کل 4 مئی سے سب رجسٹرار آفسز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تمام سب رجسٹرار دفاتر صبح 10 ,بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ان دفاتزر میں ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذرئعے اپائنٹمنٹس حاصل کی جاسکیں گی۔ جن صارفین کو اپاینٹمنٹس مل جائیں گی۔ ان کو اپنی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ آفیسرسے صرف20 منٹ تک ملنے کی اجازت ہوگی، دفاترز میں تمام افراد اور ملازمین پر ایس او پی پر مکمل عمل کرنا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

ماسک سینیٹائزر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا، دفاترز کھولنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں اسی طرح سندھ بھر کے نادرا دفاتر کل پیر سے شہریوں کے لیے کھول دیے جائینگے کراچی شہر کے 3 نادرا میگا سینٹرز بھی ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے جائینگے، نادرا ترجمان کا کہنا ہے کہ میگا سینٹر سمیت دیگر دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے تک ہونگیجمعے کو نادرا دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل لازمی قرار دیا گیا ہے دفاترآنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پرعمل کرنا لازم ہوگا سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازم ہوگا۔

نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اوردستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے دفاتر میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورعوام سے کہا گیا ہے کہ نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کا بائیو میٹرک یا ترمیم وتنسیخ کے لیے دفتر آنا ضروری ہے چار مئی کو دفتر فعال ہونے پر نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائیگی شناختی کارڈز کی وصولی کے لئے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کرنے کا کہا گیا ہے اور ستمبر 2019سی30 جون 2020تک زائد المعیاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جاچکی ہی. جبکہ نائیکوپ اور پی او سی کے حامل شہریوں سے کہا گیا ہے کہ قطاروں سے بچنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :