کراچی ،کل سے ہیٹ ویو آنے کا خدشہ، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان

سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ 42 بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات

پیر 4 مئی 2020 13:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل منگل سی8مئی تک شہرہیٹ ویو سے متاثر ہوگا، درجہ حرارت 42ڈگری تک ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل سے آٹھ مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے ، سمندری ہوائیں بند رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ 42 بیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم موسم سے بچنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں، سحراورافطارمیں پانی اورمشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔

متعلقہ عنوان :