نیلم،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 365افراد کی سکرینگ کی گئی

پیر 4 مئی 2020 18:10

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2020ء) ضلع بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 365افراد کی سکرینگ ریکارڈ کی گئی۔ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹھ مقام میں 121جبکہ انٹری پوائنٹ چلہانہ پر244افراد کی سکریننگ مکمل کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے کورونا /اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق،محکمہ صحت، محکمہ مال، پولیس اور افواج پاکستان کے تعاون سے کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیلم میں اب تک23919 افراد کی سکریننگ کی گئی۔

جس میں 82بیرون ملک سے آنیوالے افراد شامل ہیں۔ہیلتھ سے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سید مبشرگیلانی جبکہ پولیس سے فو کل پرسن ڈی ایس پی سردار ظہیر اسکریننگ پوائنٹس ،ڈی ایچ کیو اور موبائل ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سکریننگ کاسلسلہ باب نیلم چلہانہ، آٹھ مقام ڈی ایچ کیو ہسپتال،ٹی ایچ کیو کیل/شاردہ سمیت ہریونین کونسل میں جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرغلام نبی کے مطابق محکمہ صحت کے جملہ سٹاف ویکسی نیٹر ، میڈیکل ٹیکنیشنز ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، ہیلتھ ورکرزاورکمیونٹی مڈوائف پرمشتمل 300 اہلکاران کو ہیلتھ ایجوکیشن سیشن میں تربیت دی گئی ہے۔ انٹری پوائنٹ ماربل کے مقام پر محکمہ صحت عامہ کے 09تربیت یافتہ افراد تعینات ہیں جو شفٹ وائز سکریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیلم میں کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اٹھ مقام، دودھنیال ، شاردہ اورکیل میں قرنطینہ سنٹرقائم کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے شبہ میں اب تک نیلم سے 11افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 06کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 05 افراد کے نتیجے آنا ابھی باقی ہیں۔