حکومت پنجاب نے یکم جون سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکولز کھولنے پر غور شروع کر دیا

منگل 5 مئی 2020 11:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2020ء) حکومت پنجاب نے یکم جون سے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں تمام سرکاری اورپرائیویٹ سکولز کھولنے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں یکم جون سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کھول کر اوقات کار صبح 7 تا 11 ہونگے۔تاہم اسکا حتمی فیصلہ کے لئے متعلقہ ضلعی افسران سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔

سکولوں میں کورونا احتیتاحی تدابیر کے تحت سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لئے ابتدائی کچھ دنوں میں آدھی کلاسز ایک دن اور آدھی کلاسز دوسرے روز لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ میٹرک( 9th) کے امتحان لینے کے لئے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام ہائی اور ہائیرسیکینڈری سکولوں کے ساتھ ساتھ مڈل سکولوں میں بھی امتحانی سنٹر بنانے کا فیصلہ زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

جس میں اضافی سرکاری اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں یاپرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ان تعلیمی اداروں کے امتحانی مراکزمیں پیپر والے 6 دنوں میں کوئی اور کلاس نہیں ہوگی ان 6 دنوں میں اساتذہ اور کمروں کی عدم دستیابی کیوجہ سے نرسری تا آٹھویں اور 9th کلاس میں نئے داخل ہونے والے بچوں کوچھٹی دی جائے گی۔جبکہ انٹرمیڈیٹ کیامتحان 29جون سے شروع ہونگے جن میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے احتیاط کیطور پر کالجز کے ساتھ ساتھ تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں میں بھی اضافی امتحانی سنٹربنائیجائیں گے۔

تعلیمی ادارے کھولے جانے پر چھٹی اور نویں سمیت تمام کلاسز میں نئے داخلے بھی یکم جون سے شروع ہوں گے اور نئی کتابیں بھی اسی روز مہیا کر دی جائیں گی۔جس کے لئے کتابیں پہلے ہی سکولوں میں پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔