علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے’’نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم‘‘ متعارف کرا دیا

ایل ایم ایس پورٹل کو ورچوئل کلاس روم سہولت کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا

منگل 5 مئی 2020 15:00

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے’’نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم‘‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ’’نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم‘‘ متعارف کرا دیا ہے جس کیلئے آگاہی ایل ایم ایس پورٹل کو ورچوئل کلاس روم سہولت کے ساتھ اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ نیکسٹ جنریشن لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پوسٹ گریجویٹ سطح پر )باالخصوص کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران( تعلیمی پروگرامز آن لائن پیش کرنے اور آن لائن کلاسز منعقدکی جا رہی ہیں۔

اس پورٹل کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلباء کے ساتھ آن لائن سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ طلباء اور اساتذہ بغیر کسی مداخلت اور مشکل کے ٹیکسٹ، وائس اور ویڈیو میسجز/فیس ٹو فیس بات چیت )مباحثے اور لیکچرز( کے ذریعے رابطہ میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایل ایم ایس سسٹم ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی اُس تجربہ کار ٹیم نے تیار کیا ہے جو یونیورسٹی کی مجموعی نظام کو ڈیجٹلائزڈ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

یہ کام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا جو کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ہیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی دسترس رکھتے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں جب ملک کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلباء اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں ایل ایم ایس سسٹم کے تحت بااحسن و خوبی پوری کر رہی ہے اور طلباء کو آن لائن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔