کورونا کے 8 ہزار سے زائد مریضوں میں 495 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، مراد علی شاہ

منگل 5 مئی 2020 22:10

کورونا کے 8 ہزار سے زائد مریضوں میں 495 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، مراد ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2 ہزار 250 ٹیسٹ کئے تھے جس میں 307 افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں، صوبہ میں مجموعی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی ہے، کورونا کے 8 ہزار سے زائد مریضوں میں 495 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو صوبہ میں وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری پیغام میں کیا ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوراں کورونا کے باعث 11 افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز 42 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ،ٹوٹل صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 ہزار 671 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 68 ہزار873 ٹیسٹ کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 6 ہزار 370 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5 ہزار 139 گھروں ، 736آئیسولیشن مراکز جبکہ اسپتالوں میں 495 مریض زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 13 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سامنے آنے والے 307 کیسز میں 237 کا تعلق کراچی سے ہے جس میں ضلع وسطی کے 70، ضلع شرقی 45 ، ملیر 55، ضلع جنوبی34 ، کورنگی21 اور ضلع غربی کی12 نئے کیسز شامل ہیں ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ خیرپور سے 21 ،کشمور-کندھکوٹ12 اور لاڑکانہ 8، حیدرآباد 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پی پر عمل کرنے سے ہی اس وبا پر قابو پاسکتے ہیں۔