
ایرانی حکومت کا ملک میں نئی کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ
حکمراں جماعت پارلیمان سے کرنسی کی تبدیلی کا قانونی مسودہ منظور کروانے میں کامیاب رہی، قانون مذہبی شخصیات کی اتھارٹی کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گا
محمد علی
بدھ 6 مئی 2020
00:13

(جاری ہے)
امریکی پابندیوں کے سبب ایرانی کرنسی شدید گراوٹ کا شکار ہے۔ اسی باعث اب ایران کی حکومت برسوں سے چل رہی ریال کرنسی کے بجائے تومان کو ملکی کرنسی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نئی ایرانی کرنسی دس ہزار ریال کے برابر ہوگی۔ تاہم کرنسی کو مارکیٹ میں متعارف کروانے میں کچھ وقت درکار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قانونی بل کی مذہبی شخصیات کی اتھارٹی سے بھی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی یہ قانون نافذ العمل ہو گا اور نئی کرنسی مارکیٹ میں آ سکے گی۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے ایران کے مرکزی بینک حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کے عمل کو مکمل ہونے میں 2 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ کرنسی کی تبدیلی سے ایران میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوگا، بلکہ کرنسی کی تبدیلی سے ایران کیلئے تجارتی معاملات میں آسانی پیدا ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ایک امریکی ڈالر کی قیمت 1.56 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہے۔ معاشی پابندیوں کا شکار ایرانی ریال دنیا کی کمزور ترین کرنسی تصور کیا جاتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
-
سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.