سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کی صبح ژالہ باری اور موسلا دھار بارش

بدھ 6 مئی 2020 14:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) سرگودھا اور گردونواح میں بدھ کی صبح ژالہ باری اور موسلا دھار بارش سے جہاں فصلوں کو نقصان پہنچا وہاں پر گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

صبح سویرے ہونیوالی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے ہر طرف جل تھل ہوگیا بارش اور ژالہ باری سے گندم، چنا، تربوز، خربوزہ کی فصل کو بھی نقصان ہوا روزہ داروں نے ژالہ باری اور بارش پر شکر ادا کیا کہ گرمی کا زور کم ہوا۔

متعلقہ عنوان :