نیوٹیک نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کردیا، ملکی و غیر ملکی ٹی ویٹ ماہرین کی شرکت

بدھ 6 مئی 2020 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2020ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کوویڈ 19 کے پیش نظر ملک کے ٹی ویٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مختلف لائحہ عمل تیار کر رہا ہے تاکہ ملک کے نوجوانوں کو فنی پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی کو جاری رکھا جا سکے۔ اس ضمن میں نیوٹیک نے پاکستان میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جس میں ملکی و غیر ملکی ٹی ویٹ ماہرین نے شرکت کی۔

جن میں یورپین یونین، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، کولمبو سٹاف پلان کالج، صوبائی ٹیوٹاز، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ، پاکستان ورکرز فیڈریشن وغیرہ کے 62 نمائندو ں نے شرکت کی۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کنٹری ڈائرکٹر انگرڈ کرسٹنس نے ویبنار پر بات کرتے ہوئے بدلتے حالات کے پیش نظر ایک فعال ٹی ویٹ سسٹم کی ضرورت اور افادیت پر زور دیا انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اسکل اسپیشلسٹ گیبرئل بورڈ آئو نے مختلف ممالک میں کووڈ 19 کے پیش نظر ٹی ویٹ سیکٹر میں تبدیلیوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نیوٹیک سید جاوید حسن نے کہا کہ ملک کے دیگر شعبوں کی طرح تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کا شعبہ بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے اسکل سیکٹر کو درپیش منفی اثرات کو موثر طریقے سے کم کرنے اور مستقبل کے لئے واضع حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری نوجوان نسلTech-Survy ہے لہٰذہ ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں ای- ٹریننگ کے بہترین مواقع فراہم کرنا چا ئے تا کہ وہ اپنے فارغ وقت کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اور گھر بیٹھے اپنے ہنر میں اضافہ کر سکیں تاکہ جب ملکی حالات معمول پر آنے لگیں تو انہیں ملازمتوں کے حصول میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان نے کہا کہ پوری دنیا کے ٹی ویٹ ماہرین کو ساتھ ملکر ایک فعال انٹرنیشنل پوسٹ کووڈ 19 سسٹم بنانا چاہے تاکہ فنی شعبے کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کیا جا سکے۔ ملک کے نوجوانوں اور وطن واپس آئے ہوئے تارکین وطن سمیت کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو بااختیار بنانے کے لئے فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینا چاہئے اس کے لئے ای-ٹریننگ کیمپس کا نظام بہترین بنایا جا رہا ہے۔

تربیت کے حصول میں تاخیر لاکھوں نوجوانوںکی موجودہ اور مستقبل کے کیریئر کو متاثر کرہی ہے۔ اس کے لئے ایک مو،ْثر و مربوط حکمت عملی پر عمل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ آن لائن اجلاس میں موجودہ کووڈ 19 صورتحال میں ٹی ویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل سے فوری نمٹنے اور ابھرتی لیبر مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے قابل عمل منصوبہ بندی کرنے سمیت مختلف حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر فیصلہ کیا گیا کہ نیوٹیک ٹی ویٹ سٹیک ہولڈرز کی تمام تجاویز اور آرا مرتب کرنے کے بعد انٹرنیشنل لیبر مارکیٹ کے اشتراک سے ایک جامعہ حکمت عملی ترتیب دیگا جس کو بہت جلد ایک اور ویبنار سیشن میں پیش کیا جائیگا۔ اس موقع پر شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل مقیم الااسلام اور انکی ٹیم اور انٹر نیشل لیبر آرگنائیزیشن کے سعد گیلانی کا کامیاب ویبنار سیشن منقعد کرنے کی کاوشوں کو سراہا جس میں موجودہ صورتحال میں فنی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔