
ملک کے 4 شہروں سے مقامی پروازوں کا آغاز کیے جانے کا امکان
ہوا بازی ڈویژن نے تمام شیڈول اور باقاعدہ ملکی پروازیں دوبارہ شروع کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا، حتمی منظوری ایک سے دو روز میں دی جائے گی
محمد علی
بدھ 6 مئی 2020
21:12

(جاری ہے)
غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوام کی فرمائش تھی کہ اندرون ملک ریگولر شیڈولڈ فلائٹس شروع کی جائیں، یہ چیز این سی او سی کے اجلاس میں زیر غور آئیں جبکہ یہ معاملہ پہلے بھی کئی فورمز پر زیر غور آ چکا ہے۔
این سی او سی کے اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہان و افسران کے علاوہ مختلف وزارتوں کے وزراء بھی شامل تھے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف ایگزیکٹوز اور دو اکائیوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون ملک پروازیں شروع کر دی جائیں لیکن حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے اور قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔ ہمارا مقصد لوگوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے لیکن ساتھ ساتھ لوگوں کی جانوں کا خیال بھی رکھنا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ حکومت وقت جو بھی فیصلہ کرے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس پھیلاو کے باعث مارچ میں اندرون ملک پروازیں بھی بند کر دی تھیں۔ زمینی راستے کی مشکلات کے باعث صرف گلگت بلتستان کیلئے محدود مقامی پروازوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ اب جب لاک ڈاون میں نرمی کیے جانے کی بات کی جا رہی ہے، تو اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیے جانے کا امکان ہے۔مزید اہم خبریں
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
-
ماڈل حمیرا اصغر کے واقعہ کو قتل قرار دینے کی شکایت کی اصل حقیقت سامنے آگئی، جعلی سم کا استعمال کرتے ہوئے درخواست جمع کرائی گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.