کورونا وائرس کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل بھی گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں،آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نصیرآباد

جمعرات 7 مئی 2020 16:13

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نصیرآباد کے صدر امان اللہ مینگل ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ گل محمد مستوئی، سید دوست محمد شاہ،غلام مصطفی مینگل،چاکر خان بگٹی اور ولی محمد زہری و دیگر نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے جہاں تعلیم متاثر ہوئی ہے وہاں تعلیمی اداروں کے مسائل بھی گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں حفظان صحت کے لئے اقدامات کرنے کے بجائے تعلیمی اداروں کی بندش پر بضد ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان جیسے تعلیمی پسماندہ صوبہ اس طرح کے اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ ہونے کو ہیں پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ اور مالکان نان نفقہ ہی کا محتاج ہو چکے ہیں۔