پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز کا وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان

جمعرات 7 مئی 2020 22:19

پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز کا وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر پال جونز نے وفاقی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی سفیر نے غذاء کی کمی کے شکار پاکستانی بچوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے علیحدہ سے 25 لاکھ ڈالرز کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کورونا وائرس کے پیشِ نظر امداد حاصل کرنے والے ممالک میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر پاکستان کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔