بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

جمعہ 8 مئی 2020 17:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک اورگرم رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے جبکہ ژوب اور بارکھان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی یپشنگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈر،دالبندین میں 16،ژوب میں 18اوربارکھان میں 19ڈگری سینٹی گریڈ،گوادرمیں 25،سبی میں 26اورتربت میں 27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کی گیا ۔