اورنج لائن ٹرین ٹریک پر چلنے کے لیے تیار

جمعہ 8 مئی 2020 22:11

اورنج لائن ٹرین ٹریک پر چلنے کے لیے تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) اورنج لائن ٹرین ٹریک پر چلنے کے لیے تیار ہو گئی ،چینی کمپنی سی آر نورینکو نے ٹیسٹنگ اور کمیشنگ کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔ اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر شارٹ اور لانگ ٹریک پر فل سپیڈ سے چلایا گیا۔

(جاری ہے)

اورنج لائن کا الیکٹریکل و مکینیکل ورکس مکمل ہونے کے بعد کیسگنلنگ ، فائر الارم ، سکیورٹی ایمرجنسی سسٹم کو کلیئر قرار دیدیا گیا ۔ پنجاب حکومت 2024 سے 2036 تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض ادا کرے گی۔ منصوبے کی وجہ سے صوبہ 9 کھرب 53 ارب کی مقروض ہوگئی ہے ۔ صوبے کو سالانہ 6 ارب 28 کروڑ روپے سود ادا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :