ارکان اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کے بغیر اجلاس نا رکھیں،ڈپٹی اسپیکر سینٹ کا اسپیکر اور چیئر مین سینٹ کو مشورہ

رکان اور عملے کو بغیر کسی ٹیسٹ کے اجلاد میں شرکت کی اجازت دینا ایک تباہی ہوگی، سلیم مانڈوی والا

جمعہ 8 مئی 2020 22:53

ارکان اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کے بغیر اجلاس نا رکھیں،ڈپٹی اسپیکر سینٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) ڈپٹی اسپیکر سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اجلاس متعلق اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ارکان اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کے بغیر اجلاس نا رکھیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پارلیمنٹ کی عمارت میں کوئی وینٹیلیشن نہیں ہے، ارکان اور عملے کو بغیر کسی ٹیسٹ کے اجلاد میں شرکت کی اجازت دینا ایک تباہی ہوگی۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ زیادہ سمجھداری سے کام لیا جائے گا۔