
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے
ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا: آئی ایس پی آر
محمد علی
جمعہ 8 مئی 2020
21:13

1 offr, 5 soldiers embraced shahadat as FC South #Balochistan vehicle was targeted with remote controlled IED while returning from patrolling in Buleda, 14 kms from Pak-Iran Border, to check possible routes used by terrorists in mountainous terrain of Mekran. #OurMartyrsOurHeroes pic.twitter.com/mES0jMWRxq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 8, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کاپٹرولنگ آپریشن جاری تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔ پٹرولنگ آپریشن پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دور کیا گیا، اس آپریشن کا مقصد دہشتگردوں کے راستے کو روکنا تھا۔ پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جواب زخمی بھی ہوا۔ شہید ہونیوالوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی شامل ہیں۔ باقی شہدا میں سپاہی ساجد، سپاہی ندیم،لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات اور نائیک جمشید شامل ہیں۔ نائیک جمشید میانوالی، لانس نائیک تیمور کا تعلق تونسہ شریف، لانس نائیک خضر حیات کا تعلق اٹک، سپاہی ساجد مردان اور سپاہی ندیم کا تعلق تونسہ شریف سے ہے۔
مزید اہم خبریں
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.