
سندھ،دائود یونیورسٹی نے تعلیمی بورڈز کے امتحانات و معیار کی قلعی کھول دی
انٹرمیڈیٹ میں اے اور اے ون گریڈز لانے والوں کی بڑی تعداد داخلہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئی
ہفتہ 9 مئی 2020 15:43
(جاری ہے)
این ٹی ایس میں 20 + نمبر اور انٹرمیڈیٹ میں 60 + نمبر حاصل کرنیوالے داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی کے مطابق میرپورخاص تعلیمی بورڈ سے 60% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 368 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں 273 74 فیصد) امیدواروں کے 70 سے زیادہ نمبر تھے۔ جن میں سے 130 (48 فیصد) ٹیسٹ میں فیل ہوگئے صرف 02 امیدواروں نے ٹیسٹ میں عمدہ نمبر حاصل کئے جبکہ باقی پاس ہوئے۔ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ سے 60% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 236 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں 203 (86 فیصد) امیدواروں کے 70 سے زیادہ نمبر تھے۔ جن میں سے 52 (26 فیصد) ٹیسٹ میں فیل ہوگئے کسی امیدواروں نے ٹیسٹ میں عمدہ نمبر حاصل نہیں کئے جبکہ باقی صرف پاس ہوئے۔ حیدر آباد تعلیمی بورڈ سے 60% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 355 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں 185 ( 52 فیصد ) امیدواروں کے 70 سے زیادہ نمبر تھے۔ جن میں سے 23 (12 فیصد) ٹیسٹ میں فیل ہوگئے صرف 04 امیدواروں نے ٹیسٹ میں عمدہ نمبر حاصل کئے جبکہ باقی صرف پاس ہوئے۔ سکھر تعلیمی بورڈ سے 60% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 347 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں 309 ( 89 فیصد ) امیدواروں کے 70 سے زیادہ نمبر تھے۔ جن میں سے 76 (25 فیصد) ٹیسٹ میں فیل ہوگئے صرف 03 امیدواروں نے ٹیسٹ میں عمدہ نمبر حاصل کئے جبکہ باقی صرف پاس ہوئے۔ کراچی انٹر بورڈ سے 60% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 1246 امیدوار ٹیسٹ میں شریک ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ میں 572 ( 46 فیصد ) امیدواروں کے 70 سے زیادہ نمبر تھے۔ جن میں سے صرف ایک امیدوار فیل ہوا جبکہ 51 امیدواروں نے ٹیسٹ میں عمدہ نمبر حاصل کئے جبکہ 674 صرف پاس ہوئے۔ دائود انجینئرنگ یونیورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض عباسی کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے ٹیسٹ کے نمبر اور بورڈز کے نمبر میں واضح فرق ہے جبکہ میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر بورڈز میں 70 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی اکثریت کی ٹیسٹ میں ناکامی کی شرح زیادہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ فرق اس بات کا اشارہ ہے کہ بورڈز کو اپنے امتحانات کے انعقاد اور تشخص کو بہتر اور شفاف بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے نتائج اور ٹیسٹ کے نتائج کے درمیان کوئی مس میچ موجود ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.