آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کیجانب سے بلوچستان میں دہشتگردوں کی کارروائی کی مذمت

ہفتہ 9 مئی 2020 20:46

سکھر۔9مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین ہارون میمن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مکران کے پہاڑی علاقے میں ایف سی کے جوانوں پر ریمورٹ کنٹرول حملے میں افسر سمیت 6 جوانوں کی شہادت دہشتگردوں کی اسلام و پاکستان دشمن کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز نے دفاع وطن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ افسوسناک واقعے پر ملک بھر کی تاجر برادری پاک فوج اور سیکورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف سی کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ بزدلانہ حرکت کے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے مذکورہ دھماکے میں افسر سمیت 6 جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو دکھ پہنچا ہے افواج پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے افسر و جوان ہماری جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اور وطن عزیز پاکستان کی بقا سلامتی امن و استحکام اور دفاع کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے شہید افسر اور جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے جوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید جاوید باجوہ اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور پسماندگان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔