قیدی میڈیکل ماسک پہن کر اور دوسرے قیدی کی شناخت استعمال کرتے ہوئے شکاگو جیل سے فرار ہو گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 10 مئی 2020 23:57

سکاٹ بائیں اور ہینڈرسن دائیں جانب
سکاٹ بائیں اور ہینڈرسن دائیں جانب

میڈیکل فیس ماسک سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ تو کافی کم ہو جاتا ہے  لیکن اس سے دھوکے بازوں کی بھی  کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
میڈیکل ماسک کی وجہ سے ہی پچھلے ہفتے ایک قیدی کک کاؤنٹی جیل  شکاگو سے فرار ہوگیا۔  28 سالہ کوئینٹن ہینڈرسن  کو کک کاؤنٹی جیل سے رہائی ملی تو انہوں نے اپنی ذاتی معلومات مستقبل میں ایک ہزار ڈالر ملنے کے وعدے پر 21 سالہ جاہکویز سکاٹ کو بتا دیں۔

جیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام قیدیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی تھا۔

(جاری ہے)

ایسے میں سکاٹ کے لیے ہینڈرسن کی معلومات استعمال کرتے ہوئے جیل سے فرار ہونا کافی آسان ہوگیا۔
جیل حکام نے بتایا کہ جب سکاٹ نے ہینڈرسن کی معلومات بتائیں تو اُن کے پاس ہینڈرسن کے  کاغذات نہیں تھے۔ اس حوالے سے جیل میں داخلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سکاٹ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
سکاٹ جیل میں پولیس آفیسر پر تشدد، منشیات رکھنے ، مجرمانہ مداخلت اور ہتھیار رکھنے  کے جرائم میں بند تھا۔اسے 50 ہزار ڈالر کی  ضمانت پر رہا کیا سکتا تھا۔ رہائی کی صورت میں اس کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کے احکامات بھی تھے۔